Maktaba Wahhabi

فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات

مؤلف: محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2006

تمام نفسیاتی امراض کا بہترین اور مفت علاج ہے۔[1] معلوم ہواکہ رمضان المبارک جہاں نیکیاں کمانے کا سیزن ہے وہیں مہلک امراض سے نجات پانے کا ذریعہ بھی ہے اور مغربی ممالک کے ان غیر مسلم ماہرین اورمسلم اطبّاء کی تحقیقات وشہادات اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ۲۱) روزہ کے اقتصادی فوائد وثمرات: روزہ کے طبی ونفسیاتی پہلوؤں کے علاوہ یہ بیشمار مادی واقتصادی فوائد وثمرات کا ذریعہ بھی ہے،اور نظم وضبط سکھانے کا سبب بھی،جسکی تفصیلات مطلوب ہوں تو علّامہ محمد رشید رضا مصری کی تفسیر المنار جلد ۲ ص ۱۴۴۔۱۴۹(طبع بیروت) اور ڈاکٹر مصطفیٰ السباعی(مؤلف السنہ ومکانتہافی التشریع الاسلامی) کی کتاب’’احکام الصیام وفلسفتہٗ‘‘ ص ۳۸تا۴۲ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ترکِ روزہ پر وعید: روحانی وجسمانی اور دنیوی واخروی فوائد وبرکات پر مشتمل اس عبادت’’روزہ‘‘ کو اسلام میں فرض قرار دیا گیا ہے۔اور فطرتِ سلیمہ کا تقاضا تو یہ ہے کہ پورے جوش وجذبہ اور شوق وذوق کے ساتھ نہ صرف ماہِ رمضان میں ہی روزوں کی پابندی ہو بلکہ غیر رمضان کے نفلی روزے رکھنے میں بھی کمی نہ کی جائے(جنکی تفصیل بھی اس کتاب کے دوسرے حصے ’’احکام ومسائل ِ روزہ‘‘میں ذکر کردی گئی ہے۔)یا کم از کم سال بعد اس ایک ماہ کے روزوں میں سے تو کوئی ایک روزہ بھی چھوڑنے کے جرم کا ارتکاب نہ کریں،ورنہ پھر یہ بھی یادرہے کہ رمضان المبارک کا ایک بھی روزہ جان بوجھ کر بلا عذرِ شرعی چھوڑدیا تو یہ گناہِ کبیرہ ہے،جیسا کہ علّامہ ذہبی رحمہ اللہ کی کتاب الکبائر سے معلوم ہورہا ہے کہ انہوں نے کبیرہ گناہوں میں سے چھٹے گناہ کی
x
صفحہعنوان
7حرفِ گفتنی
9فضائلِ رمضان وروزہ انوار وتجلّیات٭برکات وثمرات
91قرآنِ کریم کی رو سے
9فرضیّتِ روزہ:
10قرآنی احکام و مسائلِ روزہ:
142حدیثِ شریف کی روشنی میں
14فرضیّت و رکنیّتِ روزہ:
153فضائل وبرکات اور فوائد وثمراتِ رمضان و روزہ
15۱) اخلاصِ لِلّٰہ کا منفرد مظہر:
16۲) غیر متزلزل ایمان اور اسکی جزا:
18۳) اخلاقی و روحانی تربیّت کا مہینہ:
19اندازِ تربیّت:
21۴) ریفریشر کورس:
22۵) روزہ داروں کا مقام ومرتبہ اور منصبِ عالی:
24۶) ابلیس اور جہنّم کے سامنے ڈھال :
24۷) منہ کی بُو:
25۸) دوہری فرحت و مسرّت اور دیدارِالہٰی :
26۹) مہمانِ خصوصی:
27۱۰) روزہ داروں کیلیے خصوصی دروازہ(Vip Gate) اور مقامِ صدیق رضی اللہ عنہ :
28۱۱) ابوابِ جنت ورحمت کا کُھلنا:
29۱۲) ابوابِ جہنم اور شیاطین کا بندہونا:
31سوال:
31جواب:
33۱۳) ماہِ رمضان:ماہِ قرآن:
33۱۴) حکیمانہ فیصلوں کی رات:
41۱۵)لیلۃ القدرکی فضیلت؛ہزار ماہ سے زیادہ اجروثواب:
43لیلۃ القدر کی عدمِ تعیین:
48شبِ نزول قرآن کی دعاء:
49اِخفاء لیلۃ القدر کی حکمت ومصلحت:
50پہلی حکمت:
51دوسری حکمت:
51تیسری حکمت:
51چوتھی حکمت:
51نزولِ قرآن کی کیفیّت:
54تدریجی نزول کی حکمتیں :
56۱۶) بکثرت تلاوت وخیرات کا مہینہ:
57۱۷) شفاعتِ صیام وقرآن:
58۱۸)نمازِ پنجگانہ کے اہتمام کی تربیّت:
59نمازیوں کی اقسام
591آٹھ کے نمازی:
602اِکٹھ کے نمازی:
603تین سو ساٹھ کے نمازی:
604کھاٹ کے نمازی:
605ٹھاٹھ کے نمازی:
61۱۹) روزہ کے طبی فوائد وثمرات:
62۲۰) روزہ کے نفسیاتی فوائد وثمرات:
63۲۱) روزہ کے اقتصادی فوائد وثمرات:
63ترکِ روزہ پر وعید:
66اللّٰہ عزوجل، رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرائیل علیہ السلام کی لعنت وپھٹکار:
684 بچوں کے روزے
70آج کے مسلمان..... ایک لمحۂ فکریہ
71لفظِ رمضان کا لغوی معنیٰ:
72ماہِ رمضان کی وجہ تسمیّہ:
75حدیث نمبر۱:
75حدیث نمبر۲:
76حدیث نمبر۳:
76حدیث نمبر۴:
76حدیث نمبر۵:
76حدیث نمبر۶:
77حدیث نمبر۷:
77حدیث نمبر۸:
77ایک اشکال یا احتمال:
78اس کا حل:
79پہلا فائدہ:
79د و سرا فائدہ:
80تیسرا فائدہ:
80لفظِ رمضان کو شھر کی اضافت کے بغیر لانے کا فائدہ:
81خلاصۂ کلام:
81الصّوم(روزہ) کا لغوی معنیٰ:
82الصوم ( روزہ) کا شرعی واصطلاحی معنیٰ:
83شک کے دن کا یا سلامی واستقبال کا روزہ:
85ایامِ رمضان کل تعداد:
87رؤیتِ ہلالِ رمضان وعید:
88رؤیتِ ہلالِ رمضان کی شہادت:
89روٌیتِ ہلالِ عید کی شہادت:
92فیصلہ کن بات:
92ایک نادر صورت:
94دوسر ے مقام کی رؤیت:
94اختلافِ مطالع کا اعتبار:
95مطالع میں اختلاف کے لیے مسافت:
96علماء وفقہائِ احناف کی نظر میں :
100ندوۃ العلماء کا ایک اجلاس:
101شکست وریخت:
103کبھی ایسا بھی ہوتا ہے:
103پس چہ باید کرد؟
105طویل الاوقات علاقوں میں روزہ:
108رؤیتِ ہلال کی دعاء:
110اندازِ دعاء:
Flag Counter