Maktaba Wahhabi

فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات

مؤلف: محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2006

اس حدیثِ شریف میں لیلۃ القدر کے اکیسویں رات ہونے کا تذکرہ ہے،جبکہ صحیح مسلم وابوداؤد،ترمذی ونسائی ،دارقطنی اور مسند حمیدی میں حضرت زربن حُبیش رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ سے استفسار کیا اور کہا کہ تمہارے بھائی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ جو شخص سال بھر کی ہر رات کو قیام کرے وہ لیلۃ القدر کو پالے گا۔تو حضرت ابیّ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اللہ ان پررحم فرمائے،انہیں یہ تو معلوم ہے کہ یہ رات رمضان میں اور رمضان کے بھی آخری عشرہ میں بلکہ ستائیسویں رات ہے۔لیکن وہ چاہتے ہیں کہ لوگ(یہ جان لینے کے بعد) کہیں اسی پر تکیہ کرکے نہ بیٹھ جائیں (لہٰذا سال بھر کے قیام اللیل کا مشورہ دیتے ہیں ) اور پھر حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ نے بلا استثناء(یقینی انداز سے، ان شآء اللہ کہے بغیر) حلفیہ(قسم کھاکر)کہا کہ وہ رات رمضان کی ستائیسویں رات ہے۔اس پر زر بن حُبیش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا:اے ابومنذر!یہ بات آپ اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ رہے ہیں ؟تو انہوں نے فرمایا: ((بِالْعَلَامَۃِ اَوْبِالْآیَۃِ الَّتِیْ اَخْبَرَنَا رَسُوْلُ اللّّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّھَا تَطْلَعُ الشَّمْسُ یَوْمَئِذٍ لَاشُعَاعَ لَھَا)) [1] ’’اس علامت یا نشانی کی بناء پر کہ جو ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہے کہ اس رات کے بعد صبح کو جب سورج نکلتا ہے تو اسکی شعاعیں (کرنیں )نہیں ہوتیں۔‘‘ یہ مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی احادیث ہیں جن میں سے بعض میں اکیسویں رات کو،بعض میں تئیسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں رات کو اور بعض میں انتیسویں رات کو لیلۃ القدر قرار دیا گیا ہے لہٰذانبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ اَ حْوط(سب سے زیادہ مبنی براحتیاط)عمل یہ ہے کہ آخری عشرے کی سبھی راتوں میں قیام کیا جائے ورنہ کم از کم
x
صفحہعنوان
7حرفِ گفتنی
9فضائلِ رمضان وروزہ انوار وتجلّیات٭برکات وثمرات
91قرآنِ کریم کی رو سے
9فرضیّتِ روزہ:
10قرآنی احکام و مسائلِ روزہ:
142حدیثِ شریف کی روشنی میں
14فرضیّت و رکنیّتِ روزہ:
153فضائل وبرکات اور فوائد وثمراتِ رمضان و روزہ
15۱) اخلاصِ لِلّٰہ کا منفرد مظہر:
16۲) غیر متزلزل ایمان اور اسکی جزا:
18۳) اخلاقی و روحانی تربیّت کا مہینہ:
19اندازِ تربیّت:
21۴) ریفریشر کورس:
22۵) روزہ داروں کا مقام ومرتبہ اور منصبِ عالی:
24۶) ابلیس اور جہنّم کے سامنے ڈھال :
24۷) منہ کی بُو:
25۸) دوہری فرحت و مسرّت اور دیدارِالہٰی :
26۹) مہمانِ خصوصی:
27۱۰) روزہ داروں کیلیے خصوصی دروازہ(Vip Gate) اور مقامِ صدیق رضی اللہ عنہ :
28۱۱) ابوابِ جنت ورحمت کا کُھلنا:
29۱۲) ابوابِ جہنم اور شیاطین کا بندہونا:
31سوال:
31جواب:
33۱۳) ماہِ رمضان:ماہِ قرآن:
33۱۴) حکیمانہ فیصلوں کی رات:
41۱۵)لیلۃ القدرکی فضیلت؛ہزار ماہ سے زیادہ اجروثواب:
43لیلۃ القدر کی عدمِ تعیین:
48شبِ نزول قرآن کی دعاء:
49اِخفاء لیلۃ القدر کی حکمت ومصلحت:
50پہلی حکمت:
51دوسری حکمت:
51تیسری حکمت:
51چوتھی حکمت:
51نزولِ قرآن کی کیفیّت:
54تدریجی نزول کی حکمتیں :
56۱۶) بکثرت تلاوت وخیرات کا مہینہ:
57۱۷) شفاعتِ صیام وقرآن:
58۱۸)نمازِ پنجگانہ کے اہتمام کی تربیّت:
59نمازیوں کی اقسام
591آٹھ کے نمازی:
602اِکٹھ کے نمازی:
603تین سو ساٹھ کے نمازی:
604کھاٹ کے نمازی:
605ٹھاٹھ کے نمازی:
61۱۹) روزہ کے طبی فوائد وثمرات:
62۲۰) روزہ کے نفسیاتی فوائد وثمرات:
63۲۱) روزہ کے اقتصادی فوائد وثمرات:
63ترکِ روزہ پر وعید:
66اللّٰہ عزوجل، رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرائیل علیہ السلام کی لعنت وپھٹکار:
684 بچوں کے روزے
70آج کے مسلمان..... ایک لمحۂ فکریہ
71لفظِ رمضان کا لغوی معنیٰ:
72ماہِ رمضان کی وجہ تسمیّہ:
75حدیث نمبر۱:
75حدیث نمبر۲:
76حدیث نمبر۳:
76حدیث نمبر۴:
76حدیث نمبر۵:
76حدیث نمبر۶:
77حدیث نمبر۷:
77حدیث نمبر۸:
77ایک اشکال یا احتمال:
78اس کا حل:
79پہلا فائدہ:
79د و سرا فائدہ:
80تیسرا فائدہ:
80لفظِ رمضان کو شھر کی اضافت کے بغیر لانے کا فائدہ:
81خلاصۂ کلام:
81الصّوم(روزہ) کا لغوی معنیٰ:
82الصوم ( روزہ) کا شرعی واصطلاحی معنیٰ:
83شک کے دن کا یا سلامی واستقبال کا روزہ:
85ایامِ رمضان کل تعداد:
87رؤیتِ ہلالِ رمضان وعید:
88رؤیتِ ہلالِ رمضان کی شہادت:
89روٌیتِ ہلالِ عید کی شہادت:
92فیصلہ کن بات:
92ایک نادر صورت:
94دوسر ے مقام کی رؤیت:
94اختلافِ مطالع کا اعتبار:
95مطالع میں اختلاف کے لیے مسافت:
96علماء وفقہائِ احناف کی نظر میں :
100ندوۃ العلماء کا ایک اجلاس:
101شکست وریخت:
103کبھی ایسا بھی ہوتا ہے:
103پس چہ باید کرد؟
105طویل الاوقات علاقوں میں روزہ:
108رؤیتِ ہلال کی دعاء:
110اندازِ دعاء:
Flag Counter