Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

اللیل للمروزی ص:۲۱۷) سائب بن یزید سے مروی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے، ابی بن کعب اور تمیم الداری رضی اللہ عنھما کو گیارہ رکعت تراویح پڑھانے کا حکم دیا تھا۔(مختصرقیام اللیل :ص۲۲۰) یہ اثر مؤطا امام مالک میں بھی مذکور ہے،۱/۱۱۵) جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابی ابن کعب رمضان کے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات مجھ سے ایک کام ہوگیا ؟فرمایا:کیا ہوا؟عرض کیا :میری بستی کی عورتیں گھر آگئیں اور کہنے لگیں ہمیں زیادہ قرآن یاد نہیں ہے،ہم آج تمہارے پیچھے نمازِ(تراویح) پڑھنا چاہتی ہیں،تو میں نے انہیں آٹھ رکعت اور وتر پڑھا دیا ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر سکوت فرمایا جو علامت ِرضاء تھی۔ (مختصر قیام اللیل :ص:۲۱۷) واضح ہوکہ بیس رکعت تراویح کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ،یزید بن رومان کے طریق سے جو امیر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور میں بیس رکعت کا ذکر کیا جاتا ہے وہ اثر ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں انقطاع ہے،پھر یہ اثر گذشتہ سطور میں بحوالہ مؤطا امام مالک اور قیام اللیل للمروزی مذکور اثر کے خلاف ہے ،کیونکہ اس اثر میں بصراحت یہ بات ذکر ہے کہ امیر عمر رضی اللہ عنہ نے ابی بن کعب اور تمیم داری کو آٹھ رکعت پڑھانے کا حکم دیا تھا ۔ رمضان ا ور عشرِا خیر رمضان المبارک کا ہر ہر لمحہ رحمتوں اوربرکتوں سے پُر ہے، جن سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے اور پورے مہینہ کی راتوں اور دنوںمیں کاروبارو مصروفیاتِ دنیا سے الگ تھلگ ہوکر، اللہ تعالیٰ کے ذکر اور تلاوتِ قرآن کیلئے کچھ خلوت کی
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter