Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

کیلئے قدرے تفصیل سے ان کی وضاحت پیش کرنا چاہتے ہیں: پہلی فضیلت: پہلی فضیلت کا تعلق روزہ کے اجر سے ہے، جس کی تفصیل یہ ہے کہ ہر نیکی کا اجروثواب دس گنا سے لیکر سات سو گنا تک بڑھایا جاتاہے جو یقینا بہت بڑا ثواب ہے،لیکن روزہ کا اجر اس معین تعداد میں محدود یا محصور نہیں ہے ،بلکہ اللہ تعالیٰ اس کے اجر میں بلاحصر وشمار اضافہ فرمادیتا ہے۔ اس طرف قرآنِ حکیم نے بھی اشارہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {إِنَّمَا یُوَفَّی الصَّابِرُوْنَ أَجْرَھُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ}(الزمر:۱۰) یعنی( صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیا جاتا ہے۔) یہ بات معلوم ہے کہ صبر کا سب سے بڑا مظہر روزہ ہے، ایک حدیث میں روزہ کو پورے صبر کا نصف قرار دیا گیا ہے؛کیونکہ روزہ وہ عبادت ہے جو صبر کی تینوں اقسام کو جمع کئے ہوئے ہے، صبر کی تین قسمیں یہ ہیں: (۱) صبر علی طاعۃ اللہ ،یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کی اطاعت پر صبر ،چنانچہ روزہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرض ہے، اور بندہ پورے صبر کے ساتھ اس حکم کی تعمیل کرتا ہے۔ (۲) صبر عن محارم اللہ ،یعنی جن چیزوںکو اللہ تعالیٰ نے حرام فرمادیا ان کے ترک پر پورے صبر کے ساتھ قائم رہنا،چنانچہ روزہ کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے کھانے پینے اور شہواتِ نفس کو حرام قرار دے دیا ہے،روزہ دار ان تمام چیزوں کو پورے صبر کے ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter