Maktaba Wahhabi

روزہ حقیقت و ثمرات

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

وقامہ احتسابا خرج من ذنوبہ کیوم ولدتہ أمہ ](رواہ النسائی (۴/۱۵۸) ترجمہ:ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض کردیئے ہیںاور میں نے رمضان کا قیام مسنون قرار دیا ہے، پس جو شخص رمضان میں روزوں اورقیام کا پورے اخلاص کے ساتھ اہتمام کریگا وہ گناہوں سے یوں پاک ہوجائے گاجیسے اس دن تھا جس دن ا س کی ماں نے اسے جنا تھا] واضح ہوکہ قیام ِرمضان یا صلاۃ التراویح کی رکعات کی مسنون تعداد آٹھ ہے اور وتر کے ساتھ گیارہ ۔اس کی دلیل صحیح بخاری کی یہ حدیث ہے:عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن أنہ سأل عائشۃ رضی اللہ عنھا کیف کانت صلاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی رمضان فقالت: [ماکان یزید فی رمضان ولا فی غیرہ علی احدی عشرۃ رکعۃ …الحدیث](صحیح بخاری ۲۰۱۳) ترجمہ:ابو سلمۃ بن عبد الرحمن نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے سوال کیا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان میں (تراویح کی)نماز کیسی تھی؟فرمایا:[رمضان ہویا غیر رمضان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ رکعت سے زیادہ کبھی نہیں پڑھیں…] جابر رضی اللہ عنہ کی بھی ایک مرفوع روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آٹھ رکعت تراویح اور وتر پڑھنا منقول ہے۔(مختصر قیام
x
صفحہعنوان
6عرضِ مؤلف
7روزہ کی لغوی واصطلاحی تعریف
7تعریف کی وضاحت:
13روزہ کا حکم :
16روزہ کب فرض ہوا
18اُمتِ محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ر و ز ہ کب فرض ہوا؟
20روزہ کے حِکَمْ ومقاصد
26فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
26ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
30روزہ کے فضائل
30روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
32روزے کے فضائل احادیث سے
33پہلی فضیلت:
38حد یث میں مذ کور د و سر ی فضیلت
43روزہ کی فضیلت میں د یگر ا حاد یث
47روزہ کے فضائل کس طرح حاصل کیئے جائیں
47روزہ اور تلاوتِ قرآن
48ر مضان میں تلا و تِ قرآن کی اہمیت:
50ر مضان ا ور صد قہ و سخا و ت
56ر و ز ہ ا و ر قبو لیت ِد عا ء
60ر مضان ا و ر قیا م ا للیل
62رمضان ا ور عشرِا خیر
66ا عتکا ف کی فضیلت
70حرفِ آخر
Flag Counter