Maktaba Wahhabi

زکاۃ کے فضائل اور احکام

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الجالیات،کویت

آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہونگے ، یہ سانپ اسکے گلے کا طوق ہوگا اور اسکے جبڑے کو پکڑ کر کہے گا : میں تیرا مال ہوں ،میں تیرا خزانہ ہوں۔‘‘ [ البخاری ] زکاۃ کن لوگوں پر فرض ہے ؟ زکاۃ ادا کرنے والے میں ان پانچ شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ، اگر ان میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی جائے تو اس پر زکاۃ فرض نہیں ہوگی ۔ 1) اسلام : انسان مسلمان ہو ،غیر مسلم یا کافر شخص پر زکاۃ فرض نہیں ہے ۔ 2 ) صاحب نصاب ہو: یعنی اس کے پاس جو مال موجود ہو اس مخصوص نصاب(نصاب کی تشریح آگے بیان کی جارہی ہے ) کو پہنچتا ہو جس پر کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ کو واجب قرار دیا ، اگر اس نصاب کو نہ پہنچے تو اس پر زکاۃ فرض نہیں ۔ 3) مکمل ملکیت :جس مال کی وہ زکاۃ دے رہا ہو وہ اس کی ملکیت اور تصرف میں ہو اگر وہ اس کی ملکیت یا تصرف میں نہیں تو اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے۔ 4) حولان حول :اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مال کو اس کی ملکیت میں آئے ہوئے ایک سال کا عرصہ گذر چکا ہو،اگر کوئی سال مکمل ہونے سے پہلے ہی زکاۃ دینا چاہے تو اس شخص کی زکاۃ ادا ہوجائے گی ، لیکن اس مال پر زکاۃ سال گذرنے کے بعد ہی فرض ہوتی ہے ۔ 5) حریت : یعنی انسان آزاد ہو غلام نہ ہو،غلام پر چاہے اس کے پاس جتنا بھی مال
x
صفحہعنوان
1زکاۃ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
2زکاۃ کی اہمیت
4زکاۃ ادا نہ کرنے والوں کیلئے وعید
5زکاۃ کن لوگوں پر فرض ہے ؟
6زکاۃ کن چیزوں میں فرض ہے ؟
12ایک ضروری وضاحت
12کن چیزوں میں زکاۃ نہیں ہے ؟
14زکاۃ دینے کے آداب
16زکاۃ کن کو دینی چاہئے؟
18زکاۃ کن کو نہیں دینی چاہئے ؟
20زکاۃ الفطر اور اس کی مقدار
20زکاۃ کے فوائد
Flag Counter