طہارت کے بنیادی احکام قرآنِ کریم میںقرآنِ کریم اصول کی کتاب ہے اور اس میں طہارت کے احکام و مسائل سے متعلق بنیادی اُمور بھی آگئے ہیں،جنھیں یہاں ہم الگ سے ذکر کر رہے ہیں اور آگے چل کر متعلقہ مقامات پر ان کی تفصیل بھی آجائے گی۔1۔2۔جنابت(جماع و احتلام) سے طہارت و غسل کا حکم:1۔﴿وَ اِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّھَّرُوْا﴾[المائدۃ: 6]’’اگر جنابت(جماع یااحتلام )کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ۔‘‘2۔﴿اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ﴾[المائدۃ: 6]’’یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا(جماع کیا) ہو۔‘‘3۔﴿وَ لَاجُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰی تَغْتَسِلُوْا﴾[النساء: 43]’’اور جنابت کی حالت میں بھی(نماز کے قریب نہ جاؤ) جب تک کہ غسل نہ کر لو اِلاّ یہ کہ راستے سے گزرتے ہو۔‘‘3۔حیض و نفاس سے طہارت و غسل کا حکم:﴿وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ھُوَ اَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِ وَ لَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰی یَطْھُرْنَ فَاِذَا تَطَھَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ﴾[البقرۃ: 222]’’اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں،کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے،سو