مقدمہ از حافظ ارشاد الحق(رکن مرکز الدعوۃ والارشاد۔دبئی)
پیش لفظ
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔أَمَّا بَعْدُ:
زیرِ نظر کتاب مولانا محمد منیر قمر صاحب حفظہ اللہ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے،جو متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اُردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’دین و دنیا‘‘ کے تحت نشر کی گئی ہیں اور بعد میں ان کو ترتیب دے کر کتابی شکل دی گئی ہے جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
ان تقاریر میں ہمارے فاضل دوست مولانا قمر صاحب نے موضوع اور اس کے متعلقات کے بارے میں کچھ تفصیلی گفتگو فرمائی ہے،جو نہایت ہی مفید اور مدلل ہونے کے ساتھ ساتھ آسان ہے۔
بندۂ عاجز نے افادۂ عام کے لیے ان ریڈیائی تقاریرکو ترتیب دیا ہے اور ’’مَا لَا یُدْرَکُ کُلُّہٗ لَا یُتْرَکُ جُلُّہٗ‘‘ کے تحت مختصر سا تخریج کا کام بھی کیا ہے۔بعض جگہ جہاں کہیں اصل کتب کا حوالہ نہیں تھا،وہاں اصل کتب کا حوالہ دے دیا ہے۔
مولانا محمد منیر قمر صاحب نے یہ پروگرام مختلف کتبِ حدیث و فقہ اور ان کی شروحات کو سامنے رکھ کربڑی محنت و کاوش سے تیار کیے ہیں۔اس لیے کتبِ حدیث کے حوالے دیتے وقت تخریج یا حاشیہ میں مذکور کتب میں سے کسی ایک مصدر یا مرجع کی نص سے مطابقت ہوگی اور بعض جگہ اگر کوئی حدیث بخاری و مسلم کی ہے تو صرف ان دونوں ہی کے تذکرے پر اکتفا کیا گیا ہے،البتہ بعض جگہوں پر دوسری کتبِ حدیث کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔اس تقصیر و کوتاہی کی وجہ کتابت میں جلدی اور وقت کی کمی کے ساتھ ساتھ میرے اپنے فرائض منصبی بھی ہیں۔
ہاں اگر ترتیب میں کوئی خلل یا تخریج و تحقیق میں کوتاہی ہو تو بندہ اس کا معترف ہے اور احباب
|