Maktaba Wahhabi

19 - 164
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أُولَئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْرًا عَظِيمًا ﴾ (النساء: ۱۶۲) ’’لیکن ان میں سے علم میں پختہ لوگ اور ایمان والے اس چیز پر ایمان لاتے ہیں جو آپ پر نازل کی گئی اور ان لوگوں پر جو آپ سے پہلے تھے اور نماز قائم کرنے والے اور زکوٰۃ ادا کرنے والے اور اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے۔ ان لوگوں کو عنقریب ہم ضرور بہت بڑا اجر دیں گے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قُلْ آمِنُوا بِهِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا (107) وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا (108) وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (109) ﴾لاسراء: ۱۰۷۔۱۰۹) ’’کہہ دیجیے تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ جو لوگ اس سے پہلے علم دیے گئے جب ان پر پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ کرتے ہوئے گر پڑتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے، ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے۔ اور وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں اور وہ علم ان کے ڈر میں اضافہ کر دیتا ہے۔‘‘ اور ارشاد فرمایا: ﴿وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ﴾ (الحج: ۵۴) ’’اور تاکہ وہ لوگ جو علم دیے گئے یہ بات جان لیں کہ یہ تیرے رب کی طرف سے حق ہے، تو وہ اس پر ایمان لائیں تو ان کے دل اس کے لیے عاجزی کریں اور اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کرتا ہے۔‘‘
Flag Counter