Maktaba Wahhabi

119 - 164
خضوع، خشیت و انابت، طمانیت اور صدق و اخلاص سے خالی ہوں گے۔ تو یہ وہ بعض اثرات غفلت ہیں جو دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی آیات سے اعراض: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خبر دی ہے کہ میری آیات سے منہ پھیرنے کے اثرات بہت برے یں اور نتائج و انجام بہت خوف ناک ہیں۔ اس میں کچھ تو یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اعراض کرنے والے کا یہ وصف بیان فرمایا کہ اس سے بڑا ظالم اور کوئی نہیں ہو سکتا اور وہ مجرموں میں سے ہوتا ہے، چنانچہ فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ﴾ (السجدۃ: ۲۲) ’’اس شخص بڑا ظالم کون ہو گا جسے اللہ کی آیات کی یاد دہانی کی گئی تو اس نے ان سے اعراض کیا، ہم تو مجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں۔‘‘ اسی طرح اس شخص کا اعراض اس کی زندگی کی گزران تنگ کر دینے والا ہے، دنیاوی بھی اور آخرت کی بھی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی کہ اعراض کرنے والے کے دل پر اللہ تعالیٰ نے پردے ڈال دیے اور ان پر تالے لگا دیے تو نہ وہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہدایت حاصل کر سکتے ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَى فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذًا أَبَدًا ﴾ (الکہف: ۵۷) ’’اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے جسے اپنے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی گئی تو اس نے اس سے اعراض کر لیا اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور ہم ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے کہ وہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں پر بوجھ ڈال دیا اور اگر تو ان کو ہدایت کی طرف بلائے تو وہ کبھی بھی راہ
Flag Counter