Maktaba Wahhabi

125 - 164
گناہوں کی اقسام اس کے علاوہ اور بھی نصوص ہیں جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ گناہوں میں فرق ہے اور گناہوں کی دو اقسام ہیں : کبائر اور صغائر گناہوں کی چار مزید اقسام ہیں : (۱) ملکیہ (۲) شیطانیہ (۳) سبعیہ (۴) بہیمہ ان کے علاوہ اور کوئی قسم نہیں ہے۔ ۱۔ ملکیہ گناہ: یعنی جو صفات ربوبیت بندے کے لیے درست نہیں انھیں اپنائے، جیسے عظمت، کبریائی، جبروت، غلبہ، بلندی اور مخلوق کو غلام بنانا وغیرہ۔ یہ قسم گناہوں کی قسموں میں سب سے بڑی ہے۔ ۲۔ شیطانیہ گناہ: شیطانیہ گناہ یہ ہیں : حسد، سرکشی، دھوکا، فریب، مکر اور اللہ کی نافرمانیوں کا حکم دینا اور انھیں خوبصورت بنا کر دکھانا اور اللہ کی اطاعت کرنے سے روکنا اور اسے ہلکا سمجھنا اور اللہ کے دین میں بدعت جاری کرنا، بدعتوں اور گمراہیوں کی طرف دعوت دینا۔ مفسد اور نجس ہونے کے لحاظ سے یہ قسم پہلی قسم سے ملتی جلتی ہے۔ مگر اس کی خرابی پہلی قسم کی خرابی سے کم ہے۔ ۳۔ سبعیہ گناہ: یہ گناہ زیادتی، غضب اور خون بہانا اور کمزوروں پر کودنا اور چڑھائی کرنا اور ان سے وہ قسمیں بھی پیدا ہوتی ہیں جو بنی نوع انسان کے لیے باعث ایذا ہیں جیسے ظلم و زیادتی پر جرأت کرنا۔ ۴۔ بہیمیہ گناہ: مثلاً لالچ، حرص، جو پیٹ اور شرم گاہ کی شہوت پوری کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ انھی
Flag Counter