Maktaba Wahhabi

111 - 164
باب اوّل: ایمان میں کمی کے داخلی اسباب یہ سب ذاتی عوامل ہیں جن کے لیے ایمان میں نقص کی تاثیر ہوتی ہے اور اس کے چند اسباب ہیں۔ پہلا سبب جہالت، یعنی علم کا نہ ہونا ایمان میں نقص اور کمی کا سب سے بڑا سبب جہالت اور بے علمی ہے، جیسا کہ علم ایمان میں بڑھوتری اور اضافے کے عظیم اسباب میں سے ایک ہے۔ مسلمان عالم ایسی چیز کو ہرگز پسند نہیں کرتا اور نہ ہی ایسے کام اور فعل کو ترجیح دیتا ہے جو اس کے لیے باعث نقصان اور بدبختی کا سبب ہو بلکہ جو کام اس کے لیے نفع مند، فوز و فلاح اور کامیابی اور صلاح کا سبب ہو اس سے انس و محبت رکھتا ہے۔ لیکن جاہل اپنی کم علمی اور کثرت جہالت کی بنا پر اس جیسی چیز، جس میں اس کی فلاح و صلاح ہو ترجیح دیتا ہے، یہ باہم فرق اور تبدیلی جاہل کے کمزور تصور کی وجہ سے ہے، علم پر خیر کی بنیاد ہے اور جہالت برائی کی جڑ ہے۔ ظلم و زیادتی سے محبت، فواحش کا ارتکاب اور مناہی کو سر انجام دینے کا پہلا سبب جہالت اور علم کا بگاڑ ہے یا برا ارادہ ہے۔ برا ارادہ اور سوچ لا علمی اور جہالت کی بنا پر وقوع پذیر ہوتا ہے۔ جہالت اور لا علمی اعمال میں بگاڑ اور ایمان میں نقص اور کمی کے بنیادی اسباب میں سے پہلا سبب ہے۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’یقیناً یہ بات کہی گئی ہے کہ ارادے کا بگاڑ علم کے بگاڑ سے ہے، اگر اسے علم ہوتا تو جان لیتا کہ ایمان کو بگاڑنے اور نقصان پہنچانے والے اسباب کیا ہیں اور ان
Flag Counter