Maktaba Wahhabi

51 - 219
’’اے ہمارے پیدا کرنے والے جلیل و کریم پاک رب !آپ ہمارے مالک ہم آپ کے مملوک ہیں،آپ ہمارے حاکم ہم آپ کے محکوم ہیں،آپ قادر مطلق ہم مجبور و مغلوب ہیں،آپ بے نیاز اور ہم محتاج ہیں،آپ غنی ہم فقیر ہیں،ہماری پیشانیاں آپ کے ہاتھ میں ہیں۔ ہمارے فیصلے آپ کے اختیار میں ہیں۔‘‘ ’’اے ہمارے عزت اور عظمت والے پاک رب!آپ کی پناہ کے علاوہ ہمارے لئے کوئی پناہ نہیں آپ کے سہارے کے علاوہ ہمارے لئے کوئی سہارا نہیں ، آپ کے در کے علاوہ ہمارے لئے کوئی اوردر نہیں،آپ کے آستانے کے علاوہ ہمارا کوئی آستانہ نہیں،آپ کی رحمت ہمارا زاد سفر اور آپ کی مغفرت ہماری پونجی ہے۔‘‘ ’’اے ہمارے قدرتوں والے،برکتوں والے،خوبیوں والے،شانوں والے،بلندیوں والے، بڑائیوں والے پاک رب !آپ نے خود ہی بتایا ہے کہ جہنم بہت ہی برا ٹھکانا ہے،اس کا عذاب جان سے چمٹ جانے والا ہے اس میں داخل ہونے والا نہ زندہ رہے گا نہ مرے گا ۔پس جسے آپ نے جہنم میں ڈالا وہ تو رسوا ہو ہی گیا۔‘‘ ’’اے ہمارے غفار،ستار رحمن اور رحیم رب!ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے ہم اپنے تمام صغیرہ اور کبیرہ،اعلانیہ اور پوشیدہ،دانستہ اور نادانستہ،معلوم اور نامعلوم گناہوں کا اقرار کرتے ہیں۔آپ کے عذابوں اور عقابوں سے ڈرتے ہیں ،آپ کی جہنم سے پناہ مانگتے ہیں اور ہر اس قول اور فعل سے بھی پناہ مانگتے ہیں جو جہنم سے قریب لے جانے والا ہو۔‘‘ ’’اے سلامتی والے،امن دینے والے،گناہ معاف فرمانے والے اور عیوب کی پردہ پوشی فرمانے والے پاک رب!جس طرح آپ نے اس دنیا میں اپنی رحمت سے ہمارے گناہوں پر پردہ ڈال رکھاہے، اسی طرح قیامت کے روز بھی اپنی رحمت سے ہمارے گناہوں پر پردہ ڈالے رکھنا اور اپنی رحمت سے ہمیں اس روز کی ذلت اور رسوائی سے محفوظ رکھنا۔ ’’اے عرش عظیم کے مالک!آسمانوں اور زمین کے مالک!روز جزا کے مالک!شہنشاہوں کے شہنشاہ!حاکموں کے حاکم پاک رب!اگر آپ نے ہم پر رحم نہ فرمایا تو پھر آپ ہی بتائیں ہم پر کون رحم فرمائے گا۔ اگر آپ نے ہمارے گناہ معاف نہ فرمائے تو ہمارے گناہ کون معاف فرمائے گا۔ اگر آپ نے
Flag Counter