Maktaba Wahhabi

149 - 219
﴿ وَ یَوْمَ یَعُضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیْہِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلاًOیٰوَیْلَتٰی لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلاَ نًا خَلِیْلاً ، لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّکْرِ بَعْدَ اِذْ جَائَ نِیْ وَ کَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلاً،﴾ (29۔27:25) ’’اس روز ظالم اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ’’اے کاش!میں نے رسول کی راہ اختیار کی ہوتی، ہائے افسوس!میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے تو مجھے نصیحت آجانے کے بعد گمراہ کر دیا شیطان واقعی انسان کو دھوکہ دینے والا ہے۔‘‘ (سورہ فرقان،آیت 29۔27) مسئلہ 212:آگ میں جلنے کے بعد کافر خواہش کریں گے ’’کاش!ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی ہوتی۔‘‘ ﴿ یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْھُھُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَا اَطَعْنَا اللّٰہُ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلاَ﴾ (66:33) ’’جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کئے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کاش ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی۔‘‘(سورہ احزاب،آیت 66) مسئلہ 213:اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے کے بعد جہنم سے نکلنے کی حسرت ناکام! ﴿ قَالُوْا رَبَّنَا اَمَتَّنَا اثْنَتَیْنِ وَ اَحْیَیْتَنَا اثْنَتْیِن فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَھَلْ اِلٰی خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِیْلٍ ، ذٰلِکُُمْ بِاَنَّہٗ اِذَا دُعِیَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ کَفَرْتُمْ وَ اِنْ یُّشْرَکْ بِہٖ تُوْمِنُوْا فَالْحُکْمُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْکَبِیْرِ،﴾(12۔11:40) ’’وہ (کافر جہنم میں)کہیں گے اے ہمارے رب!تو نے ہمیں واقعی دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دی اب ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں کیا یہاں سے نکلنے کی کوئی سبیل ہے؟ (جواب میں ارشاد ہوگے)یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو اسی وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کرتے تھے اور جب دوسروں کو اس کے ساتھ شریک کیا جاتا تو تم مان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ میں ہے۔‘‘(سورہ مومن ،آیت 12۔11) مسئلہ 214:مجرم اپنی اولاد،بیوی،بھائی خاندان حتی کہ روئے زمین کی ساری مخلوق
Flag Counter