Maktaba Wahhabi

135 - 139
(۵) نفاق اکبر اپنے مرتکب پر جہنم کو واجب اور جنت کو حرام کردیتا ہے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا﴾ [1] بیشک اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں (سب)کو جہنم میں اکٹھا کرنے والا ہے۔ (۶) نفاق اکبر کا مرتکب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا اس سے کبھی نہ نکلے گا، اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَعَدَ اللّٰہُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا﴾[2] اللہ تعالیٰ ان منافق مردوں ‘عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کرچکا ہے جہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔
Flag Counter