آنکھوں کوبیکار کر دے، یقینا اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والاہے۔ان آیات میں منافقین کی درج ذیل بری خصلتیں ظاہر ہوئیں :۱- وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، لیکن در حقیقت وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔۲- وہ اللہ تعالیٰ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔۳- ان کے دلوں میں بیماری ہے۔۴- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔۵- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں (یعنی صحابۂ کرام) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف ایمان لائے ہیں ۔۶- جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو