خلاصۂ کلام یہ ہے کہ نفاق اصغر مکمل طور پر ظاہر و باطن‘ دل و زبان اور دخول وخروج کے اختلاف پر مبنی ہے، اسی لئے سلف کی ایک جماعت نے کہا ہے : ’’نفاق کا خشوع یہ ہے کہ تم دیکھو کہ جسم سے تو خشوع کا اظہار ہورہا ہے لیکن دل خشوع سے خالی ہے۔‘‘[1] یہ نفاق دین اسلام سے خارج نہیں کرتا‘ بلکہ یہ (اصل) نفاق سے کمتر نفاق ہے، کیونکہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسے روایت ہے ‘وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أربع من کن فیہ کان منافقاً خالصاً ومن کانت فیہ خصلۃ منھن کانت فیہ خصلۃ من النفاق حتی یدعھا: إذا حدث کذب، وإذا عاھد غدر، وإذا وعد أخلف، وإذا خاصم فجر‘‘[2] |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |