دلاتا ہے اور شیطان ان سے جووعدہ کرتاہے ، وہ سراسردھوکہ ہے۔ ‘‘
(وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ مَا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِنْ قَبْلُ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ) (ابراہیم:۲۲)
’’اور جب فیصلہ ہوچکے گاتوشیطان کہے گا ، کہ اﷲ نے تم سے سچاوعدہ کیاتھا اور وعدہ توتم سے میں نے بھی کیاتھا ، مگرمیں نے تمہارے ساتھ وعدہ خلافی کی ، اور تم پر میری کچھ زبردستی توتھی نہیں۔ بات اتنی ہی تھی کہ میں نے تم کو بلایا اور تم نے میرا کہا مان لیا تواب مجھے الزام نہ دو ، بلکہ اپنے آپ کوالزام دو ، نہ تومیں تمہاری فریادرسی کرسکتاہوں اور نہ تم میری فریادکوپہنچ سکتے ہو۔ میں تومانتاہی نہیں کہ تم مجھ کوپہلے شریک بناتے تھے۔ اس میں شک نہیں کہ جولوگ نافرمان ہیں ، ان کوبڑادردناک عذاب ہوگا۔ ‘‘
نیزفرمایا:
(وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَإِنِّي جَارٌ لَكُمْ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَى عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْكُمْ إِنِّي أَرَى مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ) (الأنفال:۴۸)
’’اور جب شیطان نے ان کی حرکات ان کوعمدہ کرکے (سنوارکر)دکھائیں ، اور کہاکہ آج لوگوں میں کوئی ایسانہیں جوتم پر غالب آسکے اور میں تمہاراپشت پناہ ہوں۔ پھرجب دونوں فوجیں آمنے سامنے آئیں تواپنے الٹے پاؤں چلتابنا ، اور کہنے لگا مجھ کوتم سے کچھ سروکارنہیں ، میں وہ چیز دیکھ رہاہوں جوتم نہیں دیکھ رہے
|