دوسري فصل: منافقین کی نشانیاں اور چندجاہلی اعمالایمان ونفاق شخص واحدمیں:بعض لوگوں میں ایمان توہوتاہے ، لیکن ان میں کچھ حصہ نفاق کابھی موجود ہوتاہے ، جیساکہ صحیحین میں عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنْہُنَّ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتّٰی یَدَعَہَا ،إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ وَإِذَا عَاہَدَ غَدَرَ۔))[1]’’جس شخص میں یہ چار عادتیں ہوں وہ خالص منافق ہے ، اور جس کے اندران میں کی کوئی ایک عادت ہو اس میں نفاق کی ایک عادت ہوگی ، جب تک کہ اسے ترک نہ کردے:(۱)بات کرے توجھوٹ بولے(۲)وعدہ کرے توپورانہ کرے( ۳) امین بنایاجائے توخیانت کرے اور( ۴)معاہدہ کرے توبے وفائی کرے۔ ‘‘ صحیحین ہی میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اَلْاِیْمَانُ بِضْعٌ وَّ سِتُّوْنَ أَوْ بِضْعٌ وَّ سَبْعُوْنَ شُعْبَۃُ ، أَعْلَاہَا قَوْلُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ، وَأَدْنَاہَا: إِمَاطَۃُ الْاَذٰی عَنِ الطَّرِیْقِ،