Maktaba Wahhabi

176 - 336
ہو ، میں تواﷲ سے ڈرتاہوں اور اﷲ کی ماربڑی سخت ہے۔ ‘‘ صحیح حدیث کے اندرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کودیکھا کہ وہ فرشتوں کوآگے بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ ‘‘[1] اور جب شیطان فرشتوں کودیکھتے ہیں جن کے ذریعہ بندگانِ حق کی تائیدونصرت کی جاتی ہے ، تووہ بھاگ جاتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا) (الأنفال: ۱۲) ’’اس وقت کویادکرو جب آپ کارب فرشتوں کی طرف وحی بھیج رہاتھاکہ میں تمہارے ساتھ ہوں ، پس مسلمانوں کوجمائے رکھو(ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ)۔ ‘‘ اور فرمایا: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا) (الاحزاب:۹) ’’اے ایمان والو! اپنے اوپراﷲ کی عطاکردہ اس نعمت کویادکرو ، جب تمہارے مقابلہ میں فوجیں صف آرا تھیں ، توہم نے ان پر تیزوتند آندھی اور ایسی فوجیں بھیج دیں جنہیں تم نے دیکھاہی نہیں اور اللہ تعالیٰ جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا )(التوبۃ:۴۰)
Flag Counter