Maktaba Wahhabi

93 - 279
کفر کیا اس کی جان و مال حرام ہے اور اس کا حساب اللہ کے حوالہ ہے۔ البتہ جو اس بات کو پسند نہیں کرتے تھے کہ لوگ ان کی عبادت کریں ‘ جیسے انبیاء‘ صالحین اور فرشتے تو وہ ’طاغوت‘ نہیں ہیں،بلکہ طاغوت در اصل شیطان لعین ہے جس نے لوگوں کو اُن کی عبادت کی دعوت دی اور اُ سے ان کے لئے مزین و آراستہ کیا۔ طاغوت اور اللہ کے علاوہ دیگر معبودان باطلہ کے کفر و انکار کی سب سے بڑی دلیل ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کا یہ فرمان ہے جو انہوں نے کفار کو مخاطب کرکے کہا تھا: ﴿إِنَّنِي بَرَاءٌ مِّمَّا تَعْبُدُونَ ﴿٢٦﴾ إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ﴾[1] بیشک میں تمہارے تمام معبودوں سے بے زار ہوں سوائے اس ذات کے جس نے مجھے وجود بخشا ہے‘ یقینا و ہ عنقریب مجھے ہدایت دے گا۔ چنانچہ ابراہیم علیہ السلام نے تمام معبودوں سے صرف اپنے رب کا استثناء کیا،اور اللہ عزوجل نے بیان فرمایا کہ تمام معبودان باطلہ سے براء ت اور
Flag Counter