جنت میں داخل فرمائے گا خواہ جیسا بھی عمل ہو۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ:اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا‘ وہ جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل ہوجائے۔
(۲۶) اسامہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کہنے بعد قتل کردیا‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:((یا أسامۃ،قتلتہ بعد أن قال لا إلٰہ إلا اللّٰہ؟)) اسامہ کیا تم نے اس شخص کو ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کہنے کے باوجود قتل کردیا!! انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! اس شخص نے ہتھیار کے خوف سے لا إلٰہ إلااللہ کہا تھا۔ فرمایا:((أفلا شققت عن قلبہ حتی تعلم أقالھا أم لا؟)) تم نے اس کے دل کو پھاڑ کر دیکھا کیوں نہیں ‘ تاکہ تمہیں معلوم ہوتاکہ اس نے حقیقت میں ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کہا ہے یا نہیں !
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا:((کیف تصنع بلا إلٰہ إلا اللّٰہ إذا جاء ت یوم القیامۃ؟)) قیامت کے روزجب لا إلٰہ إلا اللہ آئے گا تو تم کیا کروگے(کیا جواب دوگے)؟ اسامہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول:میرے لئے اللہ سے استغفار کیجئے،فرمایا:((کیف تصنع بلا إلٰہ إلا اللّٰہ إذا جاء ت یوم القیامۃ؟))قیامت کے روز جب لا إلٰہ إلا اللہ آئے گا تو تم کیا
|