جس بندے نے ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کہا‘ پھر اسی پر اس کی موت ہوگئی ‘ وہ جنت میں داخل ہوگا۔
(۲۵) عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((من شھد أن لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ،وأن محمداً عبدہ ورسولہ،وأن عیسیٰ عبد اللّٰہ ورسولہ وکلمتہ ألقاھا إلی مریم و روح منہ،وأن الجنۃ حق،وأن النار حق،أدخلہ اللّٰہ الجنۃ علی ما کان من العمل‘‘ وفي روایۃ:أدخلہ اللّٰہ الجنۃ من أي أبواب الجنۃ الثمانیۃ شاء)) [1]
جس نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ‘ وہ تنہا ہے ‘اس کا کوئی شرک نہیں،اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں،اور عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے،اس کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جسے اللہ نے مریم علیہاالسلام کی طرف ڈالا تھا،اور اس کی طرف سے روح ہیں،اور جنت حق ہے،جہنم حق ہے،تو اللہ تعالیٰ اسے
|