Maktaba Wahhabi

52 - 279
الأحد الصمد الذي لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفواً أحد))۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنی اس شہادت کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبودبرحق نہیں،توتنہا بے نیاز ہے،جس سے نہ تو کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا ہے،اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر اور مقابل ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( والذي نفسي بیدہ لقد سأل اللّٰہ باسمہ الأعظم الذي إذا دعي بہ أجاب،وإذا سئل بہ أعطی)) [1] اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،حقیقت میں اس شخص نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطہ سے اللہ سے دعاء کی جاتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے اور جب اس کے واسطہ سے مانگا جاتا ہے تو عطا فرماتا ہے۔
Flag Counter