’’لاالہ الا اللہ‘‘ اور وہ اس سے اللہ کی رضا کا خواہاں ہو۔
(۲۱) سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے اذان سن کر یہ کہا:
((وأنا أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ وأن محمداً عبدہ و رسولہ۔ رضیت باللّٰہ رباً،وبمحمد رسولاً،وبالإسلام دیناً))۔
میں بھی شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ‘ وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ‘ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ کو رب مان کر‘ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مان کر اور اسلام کو دین مان کر راضی اور خوش ہوگیا۔
اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔[1]
(۲۲) عبد اللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا:
(( اللھم إني أسألک بأني أشھد أنک أنت اللّٰہ لا إلٰہ إلا أنت،
|