ثانیاً:شفاعت کی دو قسمیں ہیں:مثبت و منفی
۱- مثبت شفاعت:یہ وہ شفاعت ہے جوصرف اللہ عزوجل سے طلب کی جائے،اور اس کی دو شرطیں ہیں:
پہلی شرط:سفارشی کو اللہ کی جانب سے سفارش کرنے کی اجازت ہو،ارشاد باری ہے:
﴿مَنْ ذَا الَّذِيْ یَشْفَعُ عِنْدَہُ إِلَّا بِإِذْنِہِ﴾ [1]
کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے۔
دوسری شرط:سفارشی سے اور جس کے لئے سفارش کی جارہی ہے اس سے اللہ کی رضا مندی،ارشادباری ہے:
﴿وَلَا یَشْفَعُوْنَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَیٰ﴾ [2]
اور وہ سفارش نہیں کر سکتے سوائے اس کے لئے جس سے اللہ راضی ہو جائے۔
نیز ارشاد ہے:
|