Maktaba Wahhabi

274 - 279
سفارش قبول کرتے ہیں: الف:کبھی تو انہیں خود اس سفارشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ب:کبھی انہیں اس کا خوف ہوتا ہے۔ ج:اور کبھی انہیں اپنے ساتھ کئے ہوئے اس کے احسان کا اسے بدلہ دینا ہوتا ہے۔ چنانچہ بندوں سفارشیں کی ایک دوسرے کے لئے اسی قبیل سے ہیں،جو بھی کسی کی سفارش قبول کرتا ہے وہ یا تو کسی چاہت کی وجہ سے قبول کرتا ہے،یا کسی چیز کے ڈر سے،اور اللہ عز وجل کی شان یہ ہے کہ وہ نہ کسی سے کسی چیز کی امید کرتا ہے نہ کسی سے ڈرتا ہے،اور نہ ہی کسی چیز کا محتاج اور ضرورت مندہے۔[1] اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے علاوہ کے ساتھ تمام قسم کے تعلقات کی جڑ کاٹ کر رکھ دی ہے اور اس کا بطلان واضح طور پر بیان کر دیا ہے،ارشاد ہے: ﴿قُلِ ادْعُوْا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَا یَمْلِکُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِــيْ السَّــــمَاوَاتِ وَلَا فِيْ الْأَرْضِ وَمَا لَھُمْ فِیْھِمَا مِنْ شِرْکٍ وَّمَا لَہُ مِنْھُمْ مِنْ ظَھِیْرٍ،وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ عِنْدَہُ إِلَّا
Flag Counter