حَیَاۃً وَّلَا نُشُوْراً﴾ [1]
ان لوگوں نے اللہ کے سوا جنھیں اپنا معبود بنارکھا ہے وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں،یہ تو اپنی جان کے نقصان ونفع کا بھی اختیار نہیں رکھتے،اور نہ موت و حیات کے اور نہ دوبارہ جی اٹھنے کے وہ مالک ہیں۔
یہ معبودان باطلہ ان صفات کے ساتھ خود اپنے پجاریوں کی بھی تکلیف دورکرنے یا اسے دوسروں کی طرف پھیرنے کے مالک نہیں ہیں،ارشاد ہے:
﴿قُلِ ادْعُوْا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِہِ فَلَاْ یمْلِکُوْنَ کَشْفَ الضُّرِ عَنْکُمْ وَلَاتَحْوِیْلاً﴾[2]
کہہ دیجئے اللہ کے سوا جنھیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو،لیکن نہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دور کر سکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں۔
یہ چیز یقینی طور پر معلوم ہے کہ مشرکین اللہ کو چھوڑ کر جن انبیاء یا صالحین یا فرشتوں یا مسلمان جنوں کی عبادت کرتے ہیں وہ ان سے بیزار ہو کر خود عمل
|