عبادت کرتے ہووہ بھی تم ہی جیسے بندے ہیں،اگر تم سچے ہو تو انہیں پکارو اور پھر وہ تمہارا کہنا پورا کردیں !!،کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہوں،یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ کسی چیز کو تھام سکیں،یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہوں،یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہوں،آپ کہہ دیجئے تم اپنے سارے شرکاء کو بلالو پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو،اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو،یقینا میرا مددگار (دوست) اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وہ نیک بندوں کی مدد کرتا ہے،اور تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن لوگوں کی عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کر سکتے اور نہ وہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں،اور اگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کے لئے بلاؤتو وہ اس کو نہ سنیں گے،اور ان کو آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے۔
نیز ارشاد باری ہے:
﴿وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہِ آلِھَۃً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئاً وَّھُمْ یُخْلَقُوْنَ وَلَا یَمْلِکُوْنَ لِأَنْفُسِھِمْ ضَرّاً وَّلَا نَفْعاً وَلَا یَمْلِکُوْنَ مَوْتاً وَّلَا
|