Maktaba Wahhabi

201 - 279
۴- جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک تک پہنچانے والے تمام دروازوں کو بند کیا ہے وہیں شرک سے قریب کرنے والی اور توحید کو شرک اور اس کے اسباب سے خلط ملط کر نے والی تمام چیزوں سے توحید کی حفاظت بھی فرمائی ہے،چنانچہ ارشاد ہے: ((لا تشدوا الرحال إلا إلی ثلاثۃ مساجد:مسجدي ھذا،والمسجد الحرام،والمسجد الأقصی)) [1] تین مسجدوں کے علاوہ کہیں اور کے لئے کجاوے نہ کسو(سفر نہ کرو) میری یہ مسجد (مسجد نبوی)،مسجد حرام،اور مسجد اقصیٰ۔ چنانچہ اس ممانعت میں قبروں اور مزاروں کے لئے کجاوے کسنا بھی شامل ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے یہی سمجھا ہے،اسی لئے جب ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کوہ طور گئے اور( واپس آکر) بصرہ بن ابو بصرہ غفاری سے ان کی ملاقات ہوئی،تو انھوں نے ان سے پوچھا کہاں سے آرہے ہو؟ فرمایا:کوہ طور سے،انھوں نے کہا:اگر وہاں جانے سے پہلے تم سے
Flag Counter