Maktaba Wahhabi

193 - 279
ہے وہ ان اونچے مقام ومرتبہ والے انبیاء و صالحین کی تنقیص و تو ہین کرتا ہے اور ایسا کرنے سے وہ ناراض اور غضبناک ہوتے ہیں۔[1] اسی لئے اللہ عز وجل نے اپنے بندوں کو دین میں غلو کرنے،قول،فعل یا اعتقاد سے کسی کی بہت زیادہ تعظیم کرنے اور مخلوق کو اس کے اپنے مرتبہ سے جس پر اللہ تعالیٰ نے اسے فائز کیا ہے بلند کرنے سے ڈرایا ہے،چنانچہ ارشادہے: ﴿یَا أَھْلَ الْکِتَابِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِیْنِکُمْ وَلَا تَقَوْلُوْا عَلَی اللّٰہِ إِلَّا الْحَقَّ إِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسیٰ ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَکَلِمَتُہُ أَلْقَاھَا إِلَی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ﴾ [2] اے اہل کتاب اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گذر جاؤ،اور اللہ پر حق بات ہی کہو،مسیح عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام)تو صرف اللہ تعالیٰ کے رسول اور اس کے کلمہ (لفظ ’’کن‘‘ سے پیدا شدہ) ہیں جسے مریم (علیہا السلام ) کی طرف ڈال دیا تھا،اور اس کے پاس کی روح ہیں۔
Flag Counter