عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:’’ اللہ نے جو بھی نبی بھیجا اُس سے یہ عہد ضرور لیا کہ اگر اُس کی زندگی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوجائے تواُسے آپ پر ایمان لانا اور آپ کی مدد کرنا ضروری ہے‘ اور اُس نبی کو حکم دیا کہ وہ اپنی امت سے بھی یہ عہد و پیمان لے کہ اگر ان کے زندہ رہتے ہوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوگئی تو انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور آپ کی مدد کرنا ضروری ہے‘‘۔[1] اسی لئے حدیث میں آیا ہے:
((لو کان موسی حیاً بین أظھرکم ماحل لہ إلا أن یتبعني)) [2]
کہ اگر موسیٰ علیہ السلام بھی تمہارے درمیان ہوتے تو انہیں بھی میری اتباع کئے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا۔
|