Maktaba Wahhabi

174 - 279
اوراگر کسی چیز میں اختلاف کربیٹھو تو اسے اللہ عزوجل اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹادو‘ اگرتمہیں اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پرایمان ہے،یہ بہت بہترہے اورباعتبار انجام کے بہت اچھاہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾[1] تمہارے رب کی قسم یہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے اختلافی مسائل میں آپ کو اپنا حکم (فیصل اور جج) نہ مان لیں،اور پھر آپ کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں کوئی حرج اور تنگی محسوس نہ کریں اور پوری طور پر سر تسلیم خم کردیں۔ اور اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کی سنت و شریعت سے فیصلہ لیاجائے گا۔ ۸- افراط و تفریط اور غلو پسند ی و حق تلفی کے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے حقیقی
Flag Counter