دوسری فصل:
لفظ کفر کے اطلاقات
کتاب و سنت کی بے شمار نصوص میں ’’کفر‘‘ کبھی ’’کفر اکبر‘‘ اور کبھی ’’کفر اصغر‘‘ پر بولا گیا ہے۔
لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر
آیاتِ قرآنی سے دلائل:
سب سے پہلے ہم وہ آیات درج کرتے ہیں جن میں لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر کیا گیا ہے:
1 اللہ کا فرمان ہے:
( وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا )(البقرۃ: 102)
’’اور سلیمان نے کفر نہیں کیا اور لیکن شیطانوں نے کفر کیا۔‘‘
2 ( وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَلَكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَ ) (البقرۃ: 253)
’’اور اگر اللہ چاہتا تو جو لوگ ان کے بعد تھے آپس میں نہ لڑتے، اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آ چکیں اور لیکن انھوں نے اختلاف کیا تو ان میں سے کوئی تو وہ تھا جو ایمان لایا اور ان سے کوئی وہ تھا جس نے کفر کیا۔‘‘
3 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ) (المائدۃ: 72)
’’بلا شبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے۔‘‘
4 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ) (المائدۃ: 73)
’’بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے۔‘‘
|