چھوتے ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو انہیں نہیں چھوتے تھے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: لَیْسَ شَيْئٌ مِّنَ الْبَیْتِ مَھْجُورًا ۔’’بیت اللہ کی کوئی چیز بھی چھوڑنے کے قابل نہیں ۔‘‘اس پر سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾ (الأحزاب 33 : 21)’’تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں اسوۂ حسنہ ہے۔‘‘یہ سن کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صَدَقْتَ ۔ ’’آپ نے بالکل سچ کہا ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 1/217، شرح معاني الآثار للطّحاوي : 2/184)اس کی سند خصیف بن عبد الرحمن کی وجہ سے ضعیف ہے۔مقامِ ابراہیم سے تبرک :طوافِ کعبہ کے بعد مقامِ ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کی جاتی ہیں ۔٭ اللہ تعالیٰ کا فرمانِ گرامی ہے : ﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی﴾(البقرۃ : 125)’’تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔‘‘یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے۔٭ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَطَافَ بِالْبَیْتِ سَبْعًا، وَصَلّٰی خَلْفَ