ابدال کی حقیقتاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ابدال کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ۔٭ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ ( ۵۹۷ھ) فرماتے ہیں :لَیْسَ فِي ہٰذِہِ الْـأَحَادِیثُ شَيْئٌ صَحِیحٌ ۔’’ان احادیث میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ۔‘‘(الموضوعات : 3/152)٭ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (۷۲۸ھ) فرماتے ہیں : تَکَلَّمَ بِہٖ بَعْضُ السَّلَفِ، وَیُرْوٰی فِیہِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیثٌ ضَعِیفٌ ۔’’اس بارے میں بعض سلف نے کلام کیا ہے۔ اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک غیرثابت حدیث مروی ہے۔‘‘(مجموع الفتاوٰی : 4/394)نیز فرماتے ہیں :اَلْـأَشْبَہُ أَنَّہٗ لَیْسَ مِنْ کَلَامِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔’’درست بات یہی ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں ہے۔‘‘(مجموع الفتاوٰی : 11/441)