سے منکر روایات بیان کر رکھی ہیں ۔٭ امام یحییٰ بن سعید القطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں :کَانَ الْحَسَنُ بْنُ ذَکْوَانَ یُحَدِّثُ عَنْہُ بِعَجَائِبَ ۔’’حسن بن ذکوان، عبدالواحد بن قیس شامی سے عجیب و غریب (منکر) روایات بیان کرتا تھا۔‘‘(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 6/23، وسندہٗ صحیحٌ)2. الحسن بن ذکوان ضعیف اور مدلس ہے۔٭ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ضَعَّفَہُ الْـأَکْثَرُونَ ۔’’اسے اکثر محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘(جامع المَسانید : 4/565)3. عبدالواحد بن قیس شامی کا سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔ لہٰذا یہ روایت ضعیف، منکر، مدلَّس ہونے کے ساتھ ساتھ ’’منقطع‘‘ بھی ہے۔٭ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ’’منکر‘‘ کہا ہے۔(مسند الإمام أحمد : 5/322)4. سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اَلْـأَبْدَالُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ، بِہِمْ تَقُومُ الْـأَرْضُ، وَبِہِمْ تُمْطَرُونَ وَبِہِمْ تُنْصَرُونَ ۔’’میری امت میں تیس ابدال ہوں گے۔ ان کی وجہ سے ہی زمین قائم رہے گی