اس حدیث کے بارے میں امام ترمذی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ہٰذَا حَدِیثٌ صَحِیحٌ ۔’’یہ حدیث صحیح ہے۔‘‘امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ہٰذَا حَدِیثٌ صَحِیحٌ، لَا نَعْرِفُ لَہٗ عِلَّۃً بِوَجْہٍ مِّنَ الْوُجُوہِ ۔’’یہ حدیث صحیح ہے۔ ہمیں اس میں کسی بھی قسم کی کوئی علت معلوم نہیں ہوئی۔‘‘(المستدرک علی الصّحیحین : 1/15)حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔یہ حدیث ’’منکر‘‘ہے۔ عبد اللہ بن سلمہ اگرچہ ’’حسن الحدیث‘‘ہیں ، لیکن آخری عمر میں ان کا حافظہ خراب ہو گیا تھا، ان کے شاگرد عمرو بن مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں :کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ سَلَمَۃَ قَدْ کَبِرَ، وَکَانَ یُحَدِّثُنَا، فَنَعْرِفُ وَنُنْکِرُ ۔’’عبد اللہ بن سلمہ بوڑھے ہو گئے تھے۔ وہ ہمیں حدیث بیان کرتے، تو ہمیں ان سے کچھ معروف اور کچھ منکر حدیثیں ملتیں ۔‘‘(مسند عليّ بن الجعد : 66، العِلَل للإمام أحمد بروایۃ عبد اللّٰہ : 1824، الجامع لأخلاق الرّاوي وآداب السّامع للخطیب : 1920، واللّفظ لہٗ)٭ امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :تَعْرِفُ وَتُنْکِرُ ۔ ’’یہ معروف اور منکر روایات بیان کرتے ہیں ۔‘‘(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 5/74)