Maktaba Wahhabi

90 - 134
اور بعض سلف سے ہے کہ اسلام کامقام صرف اور صرف تسلیم کرنے سے ثابت ہوتا ہے۔(45) حافظ ابن عبدالبرنے کہا کہ علماء کا اس بات پرا تفاق ہے کہ اللہ کی صفات حقیقی اور ظاہری مانی جائیں جس طرح قرآن و حدیث میں وارد ہیں ان کا معنی بھی بغیر تاویل کے حقیقی سمجھا جائے،اور بغیر کیفیت کے سوال کیے اور ان کے اندر الجھنے کے بغیر۔التمہید:(۲؍۱۰۵) ۹۲: ہمیں ابو طاہر بن خزیمہ نے خبردی ، ان کو میرے دادا الامام نے بیان کیا ، ان کو احمد بن نصر نے، ان کو ابو یعقوب الحنینی نے ، ان کو کثیر بن عبد اللہ المزنی نے ،وہ اپنے باپ، دادا سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقیناً یہ دین اجنبی شروع ہواتھا اور عنقریب یہ دوبارہ پھر اجنبیت کی طرف لوٹ آئے گا جس طرح پہلے اجنبی تھا۔ خوشخبری ہے اجنبیوں کیلیے ۔کہا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اجنبی لوگ کون سے ہیں ؟ آپ نے فرمایا:’’وہ لوگ جو میرے بعد میری سنت کو زندہ کریں گے اور میری سنت لوگوں کو سکھلائیں گے (46) ۹۳: ہمیں ابوعبداللہ الحافظ نے خبر دی ،وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوحسن الکارزی سے سنا،وہ کہتے ہیں میں نے علی بن عبدالعزیز سے سنا ،انھوں نے ابوعبید القاسم بن ................................................................................. (45)شرح السنۃ للبغوی:(۱؍۱۷۱)حافط سجزی نے کہا کہ اماموں کا اتفاق ہے کہ اللہ کی وہی صفات کا تذکرہ ہوگا جن کو اللہ نے خود ذکرکیا ہے ۔[1] (46) اس حدیث کا آخری حصہ ضعیف ہے۔[2]
Flag Counter