Maktaba Wahhabi

120 - 134
۱۲۸: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دس صحابہ کو جنت کی بشارت دی ہے اور وہ ابوبکر ،عمر ،عثمان ،علی ،طلحہ ،زبیر ،عبدالرحمن بن عوف،سعد،سعید،اور ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم ہیں ۔ [1] ۱۲۹: اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کو کہا کہ تو جنتی ہے ۔[2] ۱۳۰: اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا پس قسم ہے کہ وہ ہمارے درمیان چلتا تھا اور ہم اس کو جنتی کہتے تھے اور جنت والوں میں سے کہتے تھے ۔[3] باب: ۱۸ سب سے زیادہ افضل صحابہ کرام اور ان کی خلافت: ۱۳۱: اور وہ گواہی دیتے ہیں اور اس بات کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے سب سے زیادہ افضل ابوبکر پھر عمر پھر عثمان پھر علی رضی اللہ عنہم ہیں ۔ اور بے شک یہی ہدایت یافتہ خلفاء ہیں جن کی خلافت کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے۔ سعید بن جمھان ، سفینۃ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :خلافت میرے بعد تیس سال رہے گی ۔پھرانہوں نے
Flag Counter