نیز کہا : وہ اپنے زمانے میں خراسان کے شیخ تھے۔[1]اور کہا :’’ائمۃ الاثر‘‘[2]امام بیہقی نے کہا :امام المسلمین حقا،و شیخ الاسلام صدقا ۔[3]امام ابن کثیر نے کہا :الحافظ الواعظ المفسر۔[4]سبکی نے کہا :الفقیہ المحدث المفسر الخطیب الواعظ المشہور شیخ الاسلام ۔[5]ابن ناصر الدین نے کہا :’’وہ امام تھے ،حافظ ،وعظ و ادب میں بہت عمدہ تھے ،حدیث کے حافظ اور قرآن کی تفسیر ان کو اچھی طرح یاد تھی۔‘‘[6]ابوعبداللہ المالکی نے کہا کہ ابوعثمان ان لوگوں میں سے تھے جن کی گواہی دیتے ہیں کہ انھیں حفظ الحدیث اور قرآن کریم کی تفسیر میں عبور حاصل تھا۔[7]عبدالغافر نے کہا :الاستاذ ابوعثمان اسماعیل الصابونی ،شیخ الاسلام ،المفسر المحدث ،الواعظ۔۔۔کان حافظا کثیر السماع والتصانیف ،مجمع علی انہ عدیم النظر،وسیف السنۃ،ودامغ البدعۃ۔۔وکان مشتغلا بکثرۃ العبادات والطاعات حتی کان یضرب بہ المثل۔[8]