Maktaba Wahhabi

438 - 444
۲۴…صبر و تحمل کے زیورسے آراستہ ہونا بھی اُصول دعوت میں سے ایک ضابطہ ہے۔ اس لیے کہ صبر و تحمل اور استقامت انبیاء کرام علیہم السلام کی صفت ہے اور ان کی دعوت کی کامیابی کا مدار و محور بھی۔ ۲۵…دعوت الی اللہ میں تشدد اختیار نہ کیا جائے بلکہ تشدد کی مشکلات و مصائب اور منفی نتائج سے خبردار رہنا چاہیے اور نرمی و آسانی پر عمل کیا جائے، ان حدود کے اندر رہتے ہوئے کہ جن کی اجازت شریعت مطہرہ نے دی ہے۔ (نرم الفاظ اور میٹھی زبان کے ساتھ لوگوں کو ان کی غلطیوں سے خبردار کیا جائے۔) ۲۶…مسلمان آدمی ہمیشہ حق کا طالب رہتا ہے اور دعوت الی اللہ میں شجاعت و بہادری سے حق بیان کرنا نہایت ضروری مطلوب و مقصود ہے۔ اور اگر آپ قولِ حق بیان کرنے سے عاجز ہوں تو باطل و ناحق بھی بیان نہ کریں۔ ۲۷۔ فتنہ و فتوراور ان کے منفی نتائج سے بچ کر رہنا اور ان کے اسباب کے دراسہ سے غفلت کا شکار نہ ہونا اور ان کے علاج کے راستوں کا ادراک بھی دعوت الی اللہ کا ایک اہم ضابطہ و قاعدہ ہے (جس گفتگو اور بیان سے معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلنے کا خطرہ ہو وہ ہر گز نہ کریں۔) ۲۸…افواہوں اور افواہ کی ترویج سے بچ کر رہنااور اسلامی ماحول میں ان کے آثار سے جو نتائج مرتب ہوتے ہیں ان سے خبردار رہنا بھی دعوت الی اللہ کا ایک اُصول ہے۔ (افواہ سے دین نہیں جھوٹ پھیلا کرتا ہے۔) ۲۹…فضل و کمال میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا پیمانہ اسلام میں تقویٰ اور
Flag Counter