Maktaba Wahhabi

27 - 127
گھر کو حاصل کرنے کے لئے مفید نہ ہو، یعنی فضول ومباحات کو ترک کر دینا جو کہ اللہ کی اطاعت میں معاون نہیں ہوتیں‘‘۔ ابن ِ قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ’’زہد دل کا سفر کرنا دنیا کے مسکن سے آخرت کے اعلیٰ مقام کو حاصل کرنے کی طرف‘‘۔ زہد کی تین اقسام ہیں: (1) زہد فی الحرام اس کا مطلب یہ ہے کہ اہلِ ایمان کو ہر اس عمل سے اپنے آپ کو بچانا چاہئے جن کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے۔ یہ ہر مسلمان پر فرض عین ہے یعنی اس کے بغیر زہد کا حصول نا ممکن ہے۔ مثلاً قتل سے ۔ جیسا کہ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے۔ {وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ} [الا نعام:151 ] ترجمہ :’’ جس جان کو اللہ نے مارنا حرام کر دیا ہے اس کو قتل مت کرو ‘‘۔ { وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا} [النساء: 36] ترجمہ: ’’اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ‘‘۔ {وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ} [الاسراء: 31] ترجمہ: ’’بھوک کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو‘‘۔ جیسے زنا ۔ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے۔ {وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا} [الاسراء: 32] ترجمہ: ’’زنا کے قریب مت جائو بے شک یہ بہت بڑی بے حیائی اور بری راہ ہے‘‘۔ جیسے ناحق مال کھانا، اللہ رب العزت کا ارشاد ہے۔ {وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ} [الا نعام: 152]
Flag Counter