Maktaba Wahhabi

171 - 175
دُوْنَ بَنِیْ قُرَیْظَۃَ وَ قَالَ آخِرُوْنَ : لاَ نُصَلِّیْ اِلاَّ حَیْثُ اَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ اِنْ فَاتَنَا الْوَقْتُ ، قَالَ : فَمَا عَنَّفَ وَاحِدًا مِنَ الْفَرِیْقَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب سے واپس تشریف لائے تو اعلان فرمایا’’ہر آدمی نماز ظہر بنو قریظہ میں جاکر پڑھے ۔ کچھ لوگوں نے نماز قضا ہونے کے ڈر سے راستہ میں ہی پڑھ لی مگر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم تو وہیں نماز پڑھیں گے جہاں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے خواہ نماز قضا ہی ہو جائے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میں سے کسی کو بھی کچھ نہ کہا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے ۔
Flag Counter