Maktaba Wahhabi

162 - 175
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں خندق کے دن ہم نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا کوئی چیز ایسی ہے جسے ہم (ان حالات میں) پڑھیں کیونکہ (خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے لوگوں کے) کلیجے حلق کو آگئے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہاں (کہو) یا اللہ! ہمارے عیوب ڈھانپ لے اور ہمیں گھبراہٹ سے امن دے۔‘‘ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ’’(اس کے بعد) اللہ تعالیٰ نے (تیز ) ہوا کے ذریعے دشمنوں کے منہ پھیر دیئے اور اسی ہوا کے ذریعہ اللہ نے دشمنوں کو شکست دے دی۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 206 مدمقابل دشمن زیادہ طاقتور ہو تو یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا خَافَ مِنْ رَجُلٍ اَوْ مِنْ قَوْمٍ قَالَ (( اَللّٰہُمَّ اِنَا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی آدمی یا کسی قوم سے خوف محسوس کرتے تو فرماتے ’’یا اللہ ! ہم کفار کے مقابلے میں تجھے آگے کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔‘‘ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 207 دشمن کے غلبہ سے پناہ مانگنے کی درج ذیل دعا مانگنی چاہئے نیز بزدلی سے پناہ مانگنے کی دعا۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَ الْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَ ضَلَعَ الدَّیْنِ وَ غَلَبَۃِ الرِّجَالِ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے ’’اے اللہ! میں فکر اور غم ، کمزوری اور سستی ، بزدلی اور بخیلی ، قرض کے بوجھ اور دشمن پر غلبہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter