Maktaba Wahhabi

148 - 175
فَانْتَہَبُوْہَا فَاِنَّ قُدُوْرَنَا لِتَغْلِیَ اِذْ جَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَمْشِیْ عَلٰی قَوْسِہٖ فَأَکْفَأَ قُدُوْرِنَا بِقَوْسِہٖ ثُمَّ جَعَلَ یُرَمِّلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ ثُمَّ قَالَ (( اِنَّ النُّہْبَۃَ لَیْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَیْتَۃِ اَوْ اِنَّ الْمَیْتَۃَ لَیْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ النُّہْبَۃِ)) الشَّکُّ مِنْ ہَنَّادٍ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت عاصم بن کلیب اپنے باپ سے اور وہ ایک انصاری رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے۔ دوران سفر لوگوں کو (کھانے پینے کی چیزوں کے لئے) سخت مشکل پیش آئی۔ لوگوں کو کچھ بکریاں ملیں تو انہوں نے لوٹ لیں (اور ذبح کرکے آگ پر رکھ دیں) گوشت ابھی دیگچیوں میں پک رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمان ٹیکے ہوئے ادھر تشریف لائے اور اپنی کمان سے ہماری ہانڈیوں کو الٹ دیا اور گوشت کو مٹی میں ملادیا اور ارشاد فرمایا ’’لوٹ مار کا مال مردار سے زیادہ اچھا نہیں یا فرمایا کہ مردار ، لوٹ مار کے مال سے کم نہیں۔‘‘ حدیث کے راوی ہناد رضی اللہ عنہ کو شک ہے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا فقرہ ارشاد فرمایا یا دوسرا) اسے ابوداؤ د نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 172 دشمن سے عہد شکنی کرنا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ (( لِکُلِّ غَادِرٍ لِوَائٌ یُنْصَبُ بِغَدْرَتِہٖ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ہر عہد شکن کے لئے قیامت کے روز اس کی عہد شکنی کے جرم کے مطابق ایک جھنڈا نصب کیاجائے گا۔‘‘ (جسے دیکھ کر لوگ عہد شکن کو پہچان لیں گے) اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter