Maktaba Wahhabi

128 - 175
الْجَنَّۃِ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّیُوْفِ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 124 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی راہ میں بار بار اپنی جان سے جہاد کرنے کی خواہش کا اظہار فرمایا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر101کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ج جِہَادُ اللِّسَانِ (زبان سے جہاد) مسئلہ 125 دشمن کو مرعوب کرنے اور اس کے حوصلے پست کرنے کے لئے تندوتیز تقاریر اور شعروشاعری کے ذریعے بھی جہاد کرنا چاہئے۔ مسئلہ 126 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو کفار ومشرکین کو ہجو کرنے کا حکم ہے۔ عَنِ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ لِحَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ ص اُہْجُہُمْ اَوْ ہَاجِہِمْ وَجِبْرِیْلُ ں مَعَکَ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناہے’’اے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ !کافروں کی ہجو کرواور جبرائیل علیہ السلام تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ اہْجُوْا قُرَیْشًا فَاِنَّہٗ اَشَدُّ عَلَیْہَا مِنْ رَشْقٍ بِالنَّبْلِ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قریش کی ہجو کرو کیوں کہ ہجو ان کے لئے تیر کی بوچھاڑ سے زیادہ سخت ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
Flag Counter