Maktaba Wahhabi

125 - 175
مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ خُرَیْمِ بْنِ فَاتِکٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَنْ اَنْفَقَ نَفَقَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کُتِبَتْ لَہٗ بِسَبْعِ مِائَۃِ ضَعْفٍ )) ۔رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کیا اس کے لئے سات سو گنا اجر لکھا جاتاہے۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 117 اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے کے بعد سب سے زیادہ ثواب اس خرچ کاہے جو آدمی جہاد فی سبیل اللہ میں کرے۔ عَنْ ثَوْبَانَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَفْضَلُ دِیْنَارٍ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ دِیْنَارٌ یُنْفِقُہُ عَلٰی عَیَالِہٖ وَدِیْنَارٌ یُنْفِقُہُ عَلٰی فَرَسٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَدِیْنَارٌ یُنْفِقُہُ الرَّجُلُ عَلٰی اَصْحَابِہٖ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(انصار کے لئے)دینار خرچ کرنے کی بہترین جگہ ان کے اہل وعیال اور جہاد فی سبیل اللہ کے گھوڑے اور جہاد فی سبیل اللہ کے ساتھی(یعنی مجاہد ہیں)‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 118 جہاد فی سبیل اللہ کی مد میں خرچ کی گئی رقم باقی تمام صدقات کے مقابلے میں افضل ہے۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِیِّ اَنَّہٗ سَاَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الصَّدَقَۃِ اَفْضَلُ ؟ قَالَ : خِدْمَۃُ عَبْدٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَوْ ظِلُّ فُسْطَاطٍ اَوْ طَرُوْقَۃُ فَحْلٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ۔رَوَاہُ التِّرْمِِذِیُّ [3] (حسن) حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرمایا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کون ساصدقہ سب سے افضل ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اللہ کی راہ میں خادم مہیا کرنایا اللہ کی راہ میں سایہ کرنے کے لئے خیمہ مہیاکرنایا نوجوان اونٹنی اللہ کی راہ میں پیش
Flag Counter