Maktaba Wahhabi

108 - 175
لِحْیَانَ مِنْ ہُذَیْلٍ فَقَالَ لِیَنْبَعِثْ مِنْ کُلِّ رَجُلَیْنِ اَحَدُہُمَا وَالْاَجْرُ بَیْنَہُمَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ہذیل کی شاخ بنو لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا اور فرمایا ’’ہر گھر کے دو مردوں میں سے ایک جہاد کے لئے نکلے (اور دوسرا گھر کی حفاظت کے لئے بیٹھا رہے) اور ثواب میں دونوں شریک ہوں گے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 78 مجاہد کی راہنمائی کرنے والے کو بھی جہاد میں شرکت کاثواب ملتا ہے۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ نِ اْلاَنْصَارِیِّ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ : اِنِّیْ اُبْدِعَ بِیْ فَاحْمِلْنِیْ ، فَقَالَ ((مَا عِنْدِیْ ؟)) فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَنَا اَدُلُّہٗ عَلٰی مَنْ یَحْمِلُہٗ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ا (( مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیْرٍ فَلَہٗ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِہٖ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ’’میری سواری گم ہوگئی ۔ مجھے (جہاد میں جانے کے لئے سواری دیجئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’میرے پاس تو کوئی سواری نہیں ہے۔‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اسے ایسے شخص کا پتہ بتا دیتا ہوں جو اسے سواری مہیا کردے گا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص نیکی کے کام میں کسی کی راہنمائی کرے گا اسے اتنا ہی ثواب ملے گا، جتنا نیکی کرنے والے کو۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 79 جہاد کرنے والے مجاہد کا سامان مہیا کرنے والے کو بھی اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا جہاد کرنے والے کو۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدِ الْجُہَنِیِّ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ جَہَّزَ غَازِیًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَانَ لَہٗ مِثْلُ اَجْرِہٖ مِنْ غَیْرِ اَنْ یَنْقُصَ مِنْ اَجْرِ الْغَازِیِّ شَیْئًا )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[3] حضرت زیدبن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے اللہ کی راہ میں لڑنے والے غازی کو سامان مہیا کیا اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا غازی کو اور غازی کے اپنے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter