Maktaba Wahhabi

105 - 175
رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مجاہدین کی عورتوں کی حرمت جہاد سے پیچھے رہنے والوں کے لئے ایسی ہے جیسی ان کی ماؤں کی حرمت او ر جو شخص جہاد سے پیچھے رہ کر مجاہدین کے اہل و عیال کی خبر گیری کرے اور پھر اس میں خیانت کرے (یعنی مجاہد ین کی خواتین کی حرمت پامال کرے) تو وہ قیامت کے روز اللہ کے حضور کھڑا کیا جائے گااور مجاہد اس کے اعمال میں سے جو چاہے گا لے لے گا ، پس تمہارا کیا خیال ؟ (یعنی خائن کے نامہ اعمال میں کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔)‘‘ اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 74 مجاہد کے لئے شہید ہونے کی صورت میں جنت کی ضمانت اور زندہ رہنے کی صورت میں بھرپور ثواب اور مال غنیمت ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( تَکَفَّلَ اللّٰہُ لِمَنْ جَاہَدَ فِیْ سَبِیْلِہٖ لاَ یُخْرِجُہٗ مِنْ بَیْتِہٖ اِلاَّ جِہَادٌ فِیْ سَبِیْلِہٖ وَ تَصْدِیْقٌ کَلِمَتِہٖ بِاَنَّ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ اَوْ یَرْجِعَہٗ اِلٰی مَسْکَنِہِ الَّذِیْ خَرَجَ مِنْہُ مَعَ مَا نَالَ مِنْ اَجْرٍ اَوْ غَنِیْمَۃٍ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اپنے گھر سے جہاد فی سبیل اللہ کے لئے نکلے اور اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی تصدیق کرے اللہ تعالیٰ ایسے مجاہد کو (قتل ہونے کی صورت میں) جنت میں داخل ہونے کی ضمانت دیتا ہے یا (زندہ رہنے کی صورت میں) اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اسے اسی گھر میں جہاں سے بھی وہ نکلا تھا بھرپور اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لائے گا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 75 سمندر میں سفر کرنے والے مجاہد کو قے آئے تو ایک شہید کا ثواب ملتا ہے اگر ڈوب جائے تو دو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے۔ عَنْ اُمِّ حَرَامٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( أَلْمَائِدُ فِی الْبَحْرِ الَّذِیْ یُصِیْبُہُ الْقَیْئُ لَہٗ اَجْرُ شَہِیْدٍ وَالْغَرْقُ لَہٗ اَجْرُ شَہِیْدَیْنِ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (حسن)
Flag Counter